مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غداروں اور اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
مزاحمتی گروہوں نے کہا کہ امریکی امدادی مراکز دراصل "موت کے پھندے" ہیں جو بھوکے فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
فلسطینی تحریکوں نے مزید کہا کہ ان مراکز کے ذریعے فلسطینی مسئلے کو محض ایک امدادی مسئلے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ جبری نقل مکانی کے ذریعے غزہ کے باشندوں کو بے دخل کیا جاسکے۔
مزاحمتی گروہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ پر دباؤ ڈالیں تاکہ اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی اداروں کے ذریعے امداد کی تقسیم بحال کی جا سکے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں اور صیہونی منصوبے کے سہولت کار کسی بھی خاندان یا ادارے سے ہرگز تعاون نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ