22 ستمبر، 2024، 6:04 PM

آذربائیجان کا طبس دھماکے پر ایران سے اظہار تعزیت

آذربائیجان کا طبس دھماکے پر ایران سے اظہار تعزیت

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ایرانی حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم کوئلے کی کان کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایران کے جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے کم از کم 51 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ ہفتے کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9 بجے طبس شہر کی کوئلے کی کان میں پیش آیا

News ID 1926831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha