12 اگست، 2024، 5:40 PM

ایرانی حملے کا خطرہ، تل ابیب نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیں واپس بلالیں

ایرانی حملے کا خطرہ، تل ابیب نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیں واپس بلالیں

ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کو سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی دھمکی کے بعد اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سیاسی اور دفاعی حکام ایرانی حملے کو روکنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

سیاسی رہنما مختلف ممالک کے ذریعے ایران کو سفارتی طریقے سے حملے سے گریز کرنے اور صبر و تحمل سے کام لینے پر راضی کررہے ہیں۔

صہیونی فوج نے تل ابیب اور دیگر شہروں کو بچانے کے لئے بیرون ملک تعیینات فوجیوں کو واپس بلانا شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں آذربائجان اور جارجیا میں تعیینات کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ جارجیا اور آذربائجان دونوں ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں اور ایرانی شہری بھی ان دونوں ممالک میں رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں میں تعیینات فوجیوں کو کسی بھی حملے سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت واپس بلایا ہے۔

News ID 1925926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha