مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج نے کئی مرتبہ سرحدوں پر صلح اور امن کے محافظ اقوام متحدہ کے دستوں پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تعیینات اطالوی فوج کے ہیڈکوارٹر پر تین مارٹر گولے داغے ہیں۔ جس کے بعد یونیفل کے متعلقہ ممالک میں اپنے اہلکاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش پھیل گئی ہے۔
صہیونی حملے کے بعد اٹلی کی وزارت دفاع نے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
ارجنٹینا نے یونیفل میں تعیینات اپنے اہلکاروں کو لبنان ترک کرکے ملک واپس آنے کا حکم دیا ہے۔
صہیونی فورسز کے حملوں کے بعد امن فوج میں شامل ممالک اپنے فوجیوں کو واپس بلانے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل میں دنیا کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار اہلکار ہیں جو لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر امن اور صلح کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ