19 مئی، 2024، 1:22 PM

قزقلاسی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر صدر رئیسی کی آذربائجانی ہم منصب سے ملاقات

قزقلاسی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر صدر رئیسی کی آذربائجانی ہم منصب سے ملاقات

ایرانی صوبے مشرقی آذربائجان میں ڈیم کی افتتاحی تقریب میں ایران اور آذربائجان کے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے سربراہان مملکت نے اتوار کے روز ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں قز قلاسی ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے آذربائجانی ہم منصب الہام علیوف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مشرقی آذربائجان کے مرکز تبریز سے 220 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع قز قلاسی ڈیم ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کی مشترکہ سرحدوں پر دریائے آراس پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 1072 کلومیٹر لمبا دریائے آراس ایران، آذربائیجان، آرمینیا اور ترکی کے درمیان مشترکہ سرحد میں بہتا ہے۔

ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان پانی کا سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی میں افتتاح کے بعد فعال ہو جائے گا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر توانائی نے کہا کہ دونوں ممالک کی دریائے آرس کے ساتھ 450 کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے۔ کچھ سال پہلے خدا آفرین ڈیم بھی اس دریا پر فعال ہوا ہے۔

علی اکبر محرابیان نے کہا کہ قز قلاسی ڈیم میں سالانہ 2 بلین کیوبک میٹر پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ اس ڈیم سے ایران کے دو صوبوں اردبیل اور مشرقی آذربائیجان کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

News ID 1924041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha