مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی ميں دریائے کیسپئن کے پانچ ساحلی ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ صدر حسن روحانی کچھ دیر قبل قزاقستان کے شہر اکتاؤ پہنچے جہاں قزاقستان کےصدر نور سلطان نظربایوف نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ایرانی صدر کو سربراہی اجلاس کے محل تک ہمراہی کی۔ اس اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور دریائے کیسپئن کے ساحلی ممالک کے سربراہان چند معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس ایکروزہ دورے کے دوران قزاقستان کے صدر سے بھی دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دریائے کیسپئن کے ساحلی ممالک میں ایران، روس، ترکمنستان، آذربائیجان اور قزاقستان شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ