7 نومبر، 2022، 1:31 PM

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا قائم 100 کی لانچنگ پر رد عمل؛

قائم 100 کی لانچنگ نے دشمنوں کو غضبناک اور ہذیان گوئی پر مجبور کردیا ہے، ناصر کنعانی

قائم 100 کی لانچنگ نے دشمنوں کو غضبناک اور ہذیان گوئی پر مجبور کردیا ہے، ناصر کنعانی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے سائے میں "قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر کا کامیاب تجربہ ایرانی نوجوانوں کی قومی صلاحیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر کی کامیاب لانچنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کی کامیاب لانچنگ قومی صلاحیت اور ایران کے جوانوں کی قابلیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید اور ظالمانہ پابندیوں کے سائے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی چوٹیوں کو فتح کرنے کی ایرانی سائنس دانوں کی طاقت ہی وہ چیز ہے جو ایرانی قوم کے دیرینہ دشمنوں کو غضبناک اور ہذیان گوئی پر مجبور کردیتی ہے۔

News Code 1913028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha