6 نومبر، 2022، 2:02 PM

ایران کے آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈر؛

اپ گریڈ 'باور-373' ایئر ڈیفنس سسٹم دنیا کے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ایران

اپ گریڈ 'باور-373' ایئر ڈیفنس سسٹم دنیا کے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ایران

ایران کی آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ فضائی دفاع میں ایران کے پاس موجود ساز و سامان جس میں باور 373 سر فہرست ہے، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور دنیا اس سے آگاہ بھی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی آرمی ایئر ڈیفینس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے آج صبح (اتوار 15 نومبر) وزارت دفاع میں منعقدہ صیاد 4 بی میزائل کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران میں ہمارے پاس باور 373 ایئر ڈیفینس سسٹم ہے جو دنیا میں اپنا لوہا منوا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باور 373 سسٹم کی تیاری اور اپ گریڈنگ کے تمام مراحل وزارت دفاع اور آرمی کی ایئر ڈیفنس فورس کے ماہرین کے مشترکہ کام میں انجام پائے۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس جیسی رینج اور طاقت کے حامل سسٹم کی تیاری میں کئی سال درکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی چند سال ہی ہوئے ہیں کہ ہم نے یہ سسٹم تیار کیا ہے اور اس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ دو سال پہلے ہمارے ابتدائی ٹیسٹ 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تجربے میں استعمال ہونے والا ہدف ہمارا اپنا مقامی تیار کردہ ڈرون ہے۔

ایران کی آرمی ایئر ڈیفینس فورس کے کمانڈر نے باور 373 کی مزید خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب 200 کلو میٹر سے کم کے ہدف کو تباہ کرنا ہو تو ڈرون یا بہت زیادہ کراس سیکشن والا ہوائی جہاز استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم باور 373 میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ ڈرونز اور تمام طیاروں یہاں تک کہ پانچویں جنریشن کے طیاروں کا بھی بہت کم کراس سیکشن کے ساتھ مقابلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دو سال سے کم عرصے میں اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم کے میزائلوں کی رینج کو 300 کلومیٹر تک بڑھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، یعنی ہم مقامی طور پر اپ گریڈڈ ڈرون کے ذریعے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ ڈرون 40,000 فٹ سے زیادہ اونچائی پر کام کرنے کے لیے لیس کیا گیا تھا۔

اپ گریڈ 'باور-373' ایئر ڈیفنس سسٹم دنیا کے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ایران


انہوں نے مزید کہا کہ جتنے زیادہ خطرات بڑھ رہے ہیں 'باور-373' سسٹم اور دیگر فضائی دفاعی نظام موجودہ خطرات سے آگے جا رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی فرد نے کہا کہ ایران دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اس نظام کو مقامی طور پر تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی دفاع میں ایران کے پاس موجود ساز و سامان جس میں باور 373 سر فہرست ہے، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور دنیا اس سے آگاہ بھی ہے۔

تقریب میں ایران کے وزیر دفاع جنرل آشتیانی نے بھی کہا کہ یہ نظام 6 اہداف کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا کے بہت سے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک اس طرح کے نظام کی خواہش رکھتے ہیں۔

اپ گریڈ 'باور-373' ایئر ڈیفنس سسٹم دنیا کے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ایران

News Code 1913009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha