مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج (پیر) صبح بحر ہند کی ساحلی ریاستوں کی ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) کے سیکریٹری جنرل سلمان الفارسی کے ساتھ ملاقات کی۔ صدر رئیسی نے اس ملاقات میں آئی او آر اے ممالک کی قابل ذکر صلاحیتوں کا ذکر کیا اور ان صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایسوسی ایشن کے ممبران کے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ ہونے کے لیے منصوبہ بندی پر زور دیا۔
صدر رئیسی نے بحر ہند کے ساحلی علاقے کی نمایاں آبادی اور یہاں موجود وسیع صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس پٹی سے جڑے ہوئے ملکوں کے درمیان رابطوں اور تعاملات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس ضمن میں اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تنظیموں کے ساتھ موثر تعاون ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران انڈین اوشین ریم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) کے رکن ممالک کے ساتھ اپنی اہم صلاحیتوں کو باٹنے کے لیے تیار ہے۔
صدر رئیسی نے ایسوسی ایشن کے مختلف شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد کے سالوں میں ایران میں خواتین نے سماجی، سائنسی، ثقافتی اور صحت کے میدانوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو معاشرے میں خواتین کی موثر شرکت کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف ادوار میں آئی او آر اے میں اچھی شرکت رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی کے تجربات سے اس ایسوسی ایشن کو خاص طور پر پانی کی معیشت کو فعال کرنے، خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور سائنسی اور تکنیکی تعاون کے تین شعبوں میں مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔
الفاریسی نے اپنی گفتگو کے دوران ایران کے دورے اور صدر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسوسی ایشن کا ایک فعال اور موثر رکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا ایسوسی ایشن کے سیکرٹریٹ کی صدارت کا دور نمایاں ہے اور ایران کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔انہوں نے آئی او آر اے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ کی سربراہی کے دور میں ایران کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے ایسوسی ایشن کی سائنس و ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن میں بھی موثر اقدامات اور قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز تہران میں بحر ہند کی ساحلی ریاستوں کی ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) کے سیکریٹری جنرل سلمان الفاریسی سے ملاقات کی۔
News ID 1912797
آپ کا تبصرہ