24 اکتوبر، 2022، 2:05 PM

صدر رئیسی کی تیسری مرتبہ منتخب ہونے پر چینی صدر کو مبارک باد؛

باہمی مفادات اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات کی ہمہ گیر توسیع پر زور

باہمی مفادات اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات کی ہمہ گیر توسیع پر زور

ایران کے صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ چین، ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے اہداف کا حصول باہمی مفادات اور احترام پر مبنی تعلقات کی ہمہ گیر توسیع کا نمونہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک تہنیتی پیغام میں شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر رئیسی نے لکھا کہ ایران اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے اہداف کا حصول باہمی مفادات اور احترام پر مبنی تعلقات کی ہمہ گیر توسیع کا نمونہ پیش کرتا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی اداروں اور تنظیموں کے فریم ورک کے اندر تعاون سے نہ صرف دونوں ملکوں کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے بلکہ بین الاقوامی استحکام اور امن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی ملٹری کونسل کے چیئرمین کے طور پر تیسری مدت بھی حاصل کی جو ہفتے کے روز سی پی سی کی 20ویں کانگریس کے مکمل ہونے کے بعد ہوئی۔ شی جن پنگ کے لئے اب چین کے صدر کے طور پر تیسری مدت کے لئے بھی کرسی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے سب کچھ یقینی ہے جس کا باضابطہ اعلان اگلے سال مارچ میں حکومت کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

News ID 1912789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha