24 اکتوبر، 2022، 11:55 AM

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے نمائندہ خصوصی کی مہسا امینی کے اہل خانہ سے ملاقات

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے نمائندہ خصوصی کی مہسا امینی کے اہل خانہ سے ملاقات

دینی و مذہبی اقلیتوں کے امور میں ایرانی صدر کے مشیر نے مہسا امینی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس ملاقات اور گفتگو کی تفصیلات اور امینی خاندان کے تحفظات پر مبنی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومیتوں اور دینی و مذہبی اقلیتوں کے امور میں ایران کے صدر کے مشیر ماموستا عبدالسلام کریمی نے مرحومہ مہسا امینی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ تسلی دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ اداروں میں مطالبات کی پیروی کرنے کے لئے وسیع قانونی گنجائش موجود ہے۔

یاد رہے کہ صدر کے نمائندہ خصوصی کی مرحومہ مہسا امینی کے اہل خانہ سے یہ ملاقات انہیں تفویض کردہ فرائض کے تحت اور قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی مضبوطی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں انجام پائی تھی۔یہ ملاقات مہسا امینی کے والد امجد امینی کے گھر میں ہوئی جس میں انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور اپنی بیٹی کی موت کے واقعے کے سلسلے میں صدر کی جانب سے پیروی اور نگرانی پر زور دیا۔اس ملاقات میں مہسا امینی کے اہل خانہ نے طبی ٹیم کی ممکنہ لاپرواہی اور مہسا کی طبی نگہداشت میں تاخیر کی بھی شکایت کی اور حادثے کی خصوصی پیروی اور ممکنہ ذمہ داروں کی شناخت اور نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر کے مشیر نے واقعے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ مہسا امینی کے اہل خانہ کے مطالبات کی متعلقہ اداروں میں پیروی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مرحومہ مہسا امینی میری اپنی بیٹی کی طرح تھیں اور میں یقیناً اس معاملے کو خصوصی طور پر آگے بڑھاؤں گا اور ذاتی طور پر امینی خاندان کے تمام تحفظات اور مسائل کو صدر مملکت کے سامنے پیش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کی مکمل رپورٹ اور تفصیلات صدر مملکت کو پیش کردی گئی ہیں۔

News ID 1912787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha