مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور ایئرپورٹ پر مرد اور خاتون کو 750 گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران جدہ جانے والے مسافروں سے 750 گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافر سیف اللہ اور بشریٰ بی بی نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ