اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ايئر پورٹ پر حکام نے سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ايئر پورٹ پر حکام نے سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ حکام اے این ایف نے  بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔ سوات کے رہائشی تازہ خان نامی مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ 

اے این ایف حکام نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تازہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جارہا تھا، مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے سوٹ کیس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

News Code 1909421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha