6 نومبر، 2022، 11:57 PM

ایران نے 2022 کا گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ جیت لیا

ایران نے 2022 کا گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ جیت لیا

ایرانی گریکو رومن ریسلرز نے اتوار کو باکو میں میزبان آذربائیجان کو شکست دے کر 2022 کا گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گریکو رومن کشتی کے عالمی کپ کا فائنل اتوار کی رات کو آذربائیجان کے شہر باکو میں ایران اور آذربائیجان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے آذربائیجان کی ٹیم کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ دونوں ٹیموں نے 5 مقابلے جیتے۔

ایرانی ٹیم مقابلوں میں آذربائیجان کے ساتھ 5-5 سے برابر رہی تاہم 21-19 کے مثبت سکور کی برتری سے چیمپئن بن گئی۔

میزبان آذربائیجان دوسرے نمبر پر جبکہ آل ورلڈ ٹیم تیسرے اور ترکیہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔

News ID 1913018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha