10 نومبر، 2022، 1:59 PM

سپاہ پاسداران انقلاب کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا میزائل تمام میزائل شیلڈ سسٹم سے گزرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب ائر ڈیفنس شیلڈز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل تمام میزائل شیلڈ سسٹم سے گزرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیا تیار کردہ بیلسٹک میزائل تمام میزائل ڈیفنس سسٹم سے گزرے گا اور میں نہیں سمجھتا کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے دہائیوں تک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جاسکتی ہے۔

سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر حاجی زادہ نے مزید کہا کہ یہ میزائل دشمن کے میزائل شکن نظام کو نشانہ بنائے گا اور میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

News Code 1913082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha