28 نومبر، 2022، 8:45 PM

ہم دشمن کے دفاعی سسٹم کو ناکارہ بنا سکتے ہیں، ایرانی فضائیہ کے سربراہ

ہم دشمن کے دفاعی سسٹم کو ناکارہ بنا سکتے ہیں، ایرانی فضائیہ کے سربراہ

ایرانی فضائیہ فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور تازہ ترین کامیابیوں کی وجہ سے ایران کے دشمنوں بشمول امریکہ، صہیونی غاصب ریاست اور ان کی کٹھ پتلی حکومتوں کے میزائل اور دفاعی سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج ہم نے جوانوں اور ماہرین کی کوششوں سے، دشمن کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور جدید ترین جنگی طیاروں سمیت ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی اور اس کی گرانقدر کامیابیوں کے دفاع اور ایرانی قوم کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے سلسلے میں، سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ نے اسلام کے دشمنوں سے نمٹنے کیلئے میزائل اور ڈروں طیاروں سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایرانی فضائیہ فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور تازہ ترین کامیابیوں کی وجہ سے ایران کے دشمنوں بشمول امریکہ، صہیونی غاصب ریاست اور ان کی کٹھ پتلی حکومتوں کے میزائل اور دفاعی سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے.

News Code 1913412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha