مہر خبر رساں ایجنسی نے ارنا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے آج یزد میں IRNA کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی میتوں کی منتقلی کے لئے ایک خصوصی طیارہ ایران بھیجا جائے گا۔
انہوں نے صوبہ یزد کے حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ایرانی متعلقہ اداروں کے قابل قدر تعاون کو سراہا۔
مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان کا ایک C-130 فوجی طیارہ آج شام یزد پہنچے گا اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں بس حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یزد ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب بجی منعقد کی جائے گی۔
پاکستانی زائرین کی ایک بس کو صوبہ یزد کے دہشیر کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 زائرین شہید جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔تاہم زخمیوں کو صوبہ یزد کے چار طبی مراکز میں داخل کرایا گیا جب کہ واقعے کے شہداء کی شناخت پاکستانی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کی موجودگی میں کی گئی۔
ادھر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب سے پاکستانی بس حادثے کے زخمی زائرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں کئے گئے تعاون کو سراہا۔
آپ کا تبصرہ