21 مارچ، 2025، 5:51 PM

ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے راستے پر گامزن رہے گی، امام جمعہ تہران

ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے راستے پر گامزن رہے گی، امام جمعہ تہران

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم پیامبر اکرم ص کا پرچم اٹھائے اسلامی انقلاب کے راستے پر گامزن رہے گی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں شب قدر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے قرآن کریم میں تین مرتبہ شب قدر کو بابرکت رات کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ یہ رات ہزار مہینوں سے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔

انہوں نے قرآن اور اہل بیت کی سفارشات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ شب قدر میں دلوں کو رنجشوں سے پاک کیا جانا چاہیے اور لوگوں کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے۔ 

امت کی ولایت کے راستے پر ثابت قدمی 

امام جمعہ تہران نے انقلاب کی راہ میں ایرانی قوم کی استقامت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم 46 سالوں سے پیغمبر اکرم (ص) کا پرچم اٹھائے ہوئے راہ ولایت پر گامزن ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ معاشی مشکلات سمیت بڑے چیلنجز ایرانی قوم کو  انقلاب کے راستے سے نہیں ہٹا سکے، یہ قوم اپنے نظریات پر پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔

News ID 1931277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha