31 جنوری، 2025، 4:36 PM

امام خمینی (رح) کا شمار اسلامی دنیا کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے، امام جمعہ تہران

امام خمینی (رح) کا شمار اسلامی دنیا کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے، امام جمعہ تہران

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کا شمار عالم اسلام کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد نے مصلائے امام خمینی (رہ)  میں منعقدہ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کی تمام فکری، علمی، فلسفی، فقہی اور توحیدی خصوصیات الہی منبع سے متاثر تھیں۔ 

 حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے دھہ فجر کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عشرے کے دوران امام راحل کی دانشمندانہ قیادت میں اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

  یاد رہے کہ امام خمینی کی ملک واپسی کے دس دن بعد اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ایام کو دھہ فجر کانام دیا گیا ہے۔

امام جمعہ تہران نے اس بات پر زور دیا کہ امام خمینی (رح) اسلامی دنیا کی ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے۔ ہم سب کو امام راحل (رح) کی سیاسی فکر کی ترویج کے ذریعے خطرات کو مواقع میں بدلنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔

  انہوں نے مزید واضح کیا کہ امام خمینی (رح) سچائی اور جرأت کا اعلی نمونہ تھے اور انہوں نے ملک میں عظیم سیاسی، سماجی اور ثقافتی تبدیلیاں پیدا کیں۔

News ID 1929973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha