28 فروری، 2025، 6:00 PM

صیہونی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں ساٹھ ہزار فلسطینی نمازیوں کی شرکت

صیہونی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں ساٹھ ہزار فلسطینی نمازیوں کی شرکت

صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود 60 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے اور اس شہر کے داخلی راستوں پر صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود آج تقریباً 60 ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔

 مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں سے فلسطینی مسجد الاقصی پہنچے اور نماز جمعہ ادا کی۔

 صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو مسجد الاقصی میں جانے سے روکا جس پر انہوں نے مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نماز جمعہ ادا کی۔
 
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے لوگوں سے درخوست کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کی آمد پر مسجد الاقصی میں اعتکاف کے لئے اپنی موجودگی میں اضافہ کریں۔

News ID 1930770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha