7 مارچ، 2025، 12:08 PM

رمضان المبارک، مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں

رمضان المبارک، مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں

صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات جاری رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندیاں کے نئے قوانین جاری کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات جاری رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران مسجد الاقصی میں ان کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف 55 سال سے زائد عمر کے مرد 50 سال سے زائد عمر کی خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد الاقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں غرب اردن سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے کے لیے پہلے سے سیکیورٹی منظوری حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رمضان کے پہلے جمعہ سے قبل صیہونی پولیس نے سخت سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے تین ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو مقبوضہ بیت المقدس میں تعینات کردیا ہے۔

News ID 1930918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha