مہر خبررساں ایجنسی نے الحدیث کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد فلسطینی نمازیوں نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں حاضر ہو کر نماز جمعہ ادا کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف صوبوں میں بسنے والے ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے آج صبح ہی مسجد اقصیٰ کی جانب رخ کرنا شروع کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا جب صہیونی غاصب افواج نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کی آمد و رفت کو روکنے کیلئے اپنے حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کر دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ غاصب فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والی تمام مرکزی شاہراہوں کو بھی آہنی رکاوٹوں سے بند کر دیا ہے۔
قبل ازیں مقبوضہ القدس کے مفتی اعظم محمد حسین نے اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصی اور اسلامی مقدسات کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت روزانہ کی بنیاد پر دہرائی جا رہی ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ