6 دسمبر، 2024، 3:43 PM

امریکہ اپنی کسی ذمہ داری کو پورا نہیں کرتا، وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، امام جمعہ تہران

امریکہ اپنی کسی ذمہ داری کو پورا نہیں کرتا، وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران نے کہا: ہم نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عزت حاصل نہیں کی اور نہ ہی کوئی پیش رفت حاصل ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ امریکی اور یورپی حکام ایران کے معاملے مییں بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پابندی نہیں کرتے۔

ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا رہا ہے

آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے شام اور ترکی کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا ہے۔" ہمیں اس نفرت و عداوت کی آگ کو بجھانے کے لئے عزم بالجزم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اخلاقی اور قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔ وہ مذاکرات نہیں کرتا بلکہ تاوان لیتا ہے۔ انہوں نے جے سی پی او اے کو پھاڑ دیا اور معاہدے سے دستبردار ہو گئے۔

امریکہ ایران کے حوالے سے اپنے کسی وعدے کی پابندی نہیں کرتا

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ آخر ہم  ایک ہی سوراخ سے کتنے بار ڈسے جائیں؟" ہم نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عزت حاصل نہیں کی۔ وہ ہمارے ساتھ کسی معاہدے میں خود کو بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے پابند نہیں سمجھتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام ڈاکو اور باغی صفت لوگ ہیں جو صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ وہ تمام کمزور قوموں سے بھتہ مانگتے ہیں۔

News ID 1928613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha