6 ستمبر، 2024، 4:52 PM

خونخوار اسرائیلی جلادوں کو خوف ناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا، امام جمعہ تہران

خونخوار اسرائیلی جلادوں کو خوف ناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا، امام جمعہ تہران

تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ مجرم صہیونی جلادوں کے لیے اداس اور تاریک دن منتظر ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے صدر پزشکیان کی انتظامیہ کے عہدیداروں کو نصیحت کی کہ وہ ملک کے موجودہ معاملات کو چلانے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے رہبر معظم انقلاب کی راہنما سفارشات کے عین مطابق عمل کریں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف 11 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حمایت یافتہ مجرم اور بچوں کی قاتل صیہونی رجیم نے اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 40,000 سے زیادہ معصوم لوگوں کا قتل عام کیا ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

امام جمعہ تہران نے کہا کہ خوف ناک اور تاریک دن مجرم اور خونخوار صیہونی جلادوں کا انتظار کر رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ صیہونیت مخالف مظاہرے اس بات کا ٹھوس ثبوت ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ اس بات کا واضح اعلان بھی ہے کہ جعلی رجیم کا عبرت ناک خاتمہ یقینی ہے۔

News ID 1926450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha