14 فروری، 2026، 12:47 AM

امریکہ تنہا عالمی قیادت کے قابل نہیں، یورپ کو خود کو مضبوط بنانا ہوگا، جرمن چانسلر

امریکہ تنہا عالمی قیادت کے قابل نہیں، یورپ کو خود کو مضبوط بنانا ہوگا، جرمن چانسلر

فریڈرش مرتس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا طاقت کی سیاست کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اور یورپ کو اپنی عسکری و اقتصادی صلاحیتوں کو مضبوط بناکر نیٹو کا بنیادی ستون بننا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے چانسلر فریڈرش نے عالمی سطح پر درپیش تبدیلیوں کے پیش نظر یورپ کو اپنی اقتصادی اور دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی نظام کے قواعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور دنیا طاقت کی سیاست کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ عالمی منظرنامہ اس انداز میں بدل رہا ہے جس کا چند برس پہلے تصور بھی نہیں کیا گیا تھا، اور اس صورتحال میں اتحادی ممالک کے درمیان سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے۔

مرتس نے کہا کہ چین بین الاقوامی نظام کو اپنے مفادات کے مطابق ازسرنو متعین کرنے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ واشنگٹن اس پیش رفت کا مقابلہ اپنے طریقے سے کررہا ہے۔ یورپ اور امریکہ کے چین سے متعلق نتائج اور ترجیحات میں فرق موجود ہے، اور ممکن ہے کہ چین مستقبل قریب میں عسکری اعتبار سے امریکہ کے ہم پلہ ہوجائے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر یورپی ممالک باہمی تعاون کو مضبوط کریں تو وہ اپنے مفادات اور اقدار کا دفاع کرسکتے ہیں، رکاوٹوں کو عبور کرسکتے ہیں اور اس مشکل دور سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر نکل سکتے ہیں۔ آزادی کا تحفظ ہی یورپی سلامتی کی بنیاد ہے، اور اس مقصد کے لیے عسکری و اقتصادی صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری ہے۔

News ID 1938040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha