21 فروری، 2026، 11:28 PM

ایران کا یورپی ممالک کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان

ایران کا یورپی ممالک کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت امور خارجه نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیموں کے زمرے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام یورپی یونین کے رکن ممالک کے اس فیصلے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد ادارہ قرار دیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے برخلاف سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا، جو کہ ایران کی مسلح افواج کا باضابطہ رکن ادارہ ہے۔ اس بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران عمل متقابل کے اصول کے تحت جواب دے گا۔

بیان میں ۱۳۹۸ میں منظور شدہ قانون  کی دفعہ 7 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جو بھی ممالک اس امریکی فیصلے کی پیروی یا حمایت کریں گے، وہ ایران کے جوابی اقدامات کی زد میں آئیں گے۔

۱۳۹۸ میں منظور شدہ قانون وہ قانون ہے جو امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف اقدام متقابل کے طور پر منظور ہوا تھا۔ 

اسی قانون کی دفعات، خصوصاً دفعہ 4 کے تحت، ایران نے یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو اس قانون کے دائرے میں لاتے ہوئے انہیں دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام ایران کے داخلی قوانین کے مطابق اور یورپی حکومتوں کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔

News ID 1938186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha