22 فروری، 2026، 10:53 AM

امریکہ عراق پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، داخلی فیصلے قومی ارادے سے ہوں گے، عراقی سیاسی اتحاد

امریکہ عراق پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، داخلی فیصلے قومی ارادے سے ہوں گے، عراقی سیاسی اتحاد

عراقی سیاسی اتحاد دولت قانون نے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد قومی ارادے اور مفادات کے مطابق خود فیصلے کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سیاسی اتحاد دولت قانون کے رکن ولید الاسدی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ہرگز اپنی خواہشات عراق پر مسلط نہیں کرسکتا اور ملکی قیادت کا انتخاب خالصتا قومی ارادے کے تحت انجام پائے گا۔

الاسدی نے کہا کہ عراق کے اندرونی سیاسی معاملات اور سربراہان کے انتخاب کا عمل داخلی اتفاق رائے سے طے ہوتا ہے۔ بیرونی دباؤ سیاسی مفاہمت کے عمل کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ماضی میں بھی عراق کی سیاسی پیش رفت سے لاتعلق نہیں رہا، تاہم وہ کبھی بھی اپنی مرضی عراقی عوام یا سیاسی قوتوں پر نافذ نہیں کرسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت کو عراق کے داخلی امور میں کھلی مداخلت تصور کیا جائے گا۔ وزارت عظمی کے امیدوار کے تعین کا حتمی فیصلہ بھی بیرونی دباؤ سے بالاتر ہوکر اتحاد میں شامل گروہ باہمی مشورے سے  کریں گے۔

News ID 1938188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha