مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوچکے ہیں، جہاں وہ جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور یورپی وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات پیر یا منگل کو ہونے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ