21 ستمبر، 2019، 10:28 AM

ایرانی وزیر خارجہ ظریف نیویارک پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ ظریف نیویارک پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررسا ں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں کئی ممالک کے وزراء خارجہ اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر بھی پیر کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوں گے۔

News ID 1893931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha