20 نومبر، 2025، 9:19 PM

یورپی قرارداد کے بعد قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے، ایران

یورپی قرارداد کے بعد قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تین یورپی ممالک اور امریکہ کی قرارداد کے بعد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر تین یورپی ممالک اور امریکہ کی جانب سے ایران مخالف قرارداد تیار کرنے کے غیر قانونی اور بلاجواز اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ 

ایران نے پہلے ہی اس قرارداد کی منظوری کے خلاف خبردار کیا تھا۔  

گزشتہ روز آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے تصدیق کی کہ ایجنسی کے معائنہ کار ایران واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے ان تنصیبات کا معائنہ کیا ہے جو جون کے حملوں سے متاثر نہیں ہوئیں۔ ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنے غیر بمباران شدہ مراکز میں جاری ہیں۔  

عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کے ذریعے اور ایران کی مثبت کارکردگی اور نیک نیتی کو نظرانداز کرتے ہوئے، یہ ممالک ایجنسی کی حیثیت اور آزادی کو داؤ پر لگا رہے ہیں اور ایران و ایجنسی کے درمیان تعاون کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قاہرہ معاہدہ اس وقت سے ایران-آئی اے ای اے حفاظتی تعلقات کی بنیاد نہیں رہا جب تین یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ بحال کرنے کا غیر قانونی اقدام کیا، لیکن آج آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک باضابطہ خط میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اب معتبر نہیں اور ختم شدہ تصور کیا جاتا ہے۔

News ID 1936613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha