26 ستمبر، 2025، 8:58 PM

اسنیپ بیک میکانزم، سلامتی کونسل ذمہ دارانہ فیصلہ کرے، عراقچی کا انتباہ

اسنیپ بیک میکانزم، سلامتی کونسل ذمہ دارانہ فیصلہ کرے، عراقچی کا انتباہ

ایرانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے ارکان کو انتباہ کیا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم کے حوالے سے یکطرفہ دباؤ کے بجائے عالمی قانون کی پاسداری کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کریں۔

 سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل قرارداد 2231 کی توسیع پر ووٹنگ کرے گی۔ یہ ایک نایاب موقع ہے کہ تصادم سے انکار اور تعاون کو موقع دیا جائے، تاکہ سفارت کاری کے لیے وقت اور گنجائش پیدا کی جاسکے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں کئی تجاویز پیش کیں تاکہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رہے، لیکن تین یورپی ممالک نے کوئی جواب نہیں دیا، اور امریکہ نے دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھی۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ذمہ داری سے کام لیں اور طاقت کو حق نہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالمی ادارے صرف طاقتوروں کی زبان نہ بولیں، بلکہ انصاف، قانون اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔

News ID 1935598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha