18 جنوری، 2026، 11:41 AM

ہرگز تمہارے سامنے نہیں جھکیں گے، یورپی ممالک کی جانب سے ٹرمپ کو دوٹوک جواب

ہرگز تمہارے سامنے نہیں جھکیں گے، یورپی ممالک کی جانب سے ٹرمپ کو دوٹوک جواب

گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی مخالفت کی صورت میں اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد جرمنی، فرانس، سویڈن اور ڈنمارک نے ٹرمپ کو جواب دیا ہے کہ وہ کبھی اس کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے وزیر اعظم نے ٹرمپ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی تمہاری دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

جبکہ اسی سلسلے میں جرمن حکومت نے بھی ٹرمپ کے اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے یورپی دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مناسب موقع پر مشترکہ فیصلہ کریں گے۔

دوسری طرف سے فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے میں امریکہ کی طرف سے اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

میکرون نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی دھمکی ہمیں مرعوب نہیں کر سکتی چاہے وہ یوکرین کے معاملے میں ہو یا گرین لینڈ کے بارے میں۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں نے چونکا دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کی ٹھانی ہے اور اس کی مخالفت پر گرین لینڈ پر یکم جون سے 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور 8 یورپی ممالک پر ٹرمپ کے اس قبضے کی مخالفت کرنے کی صورت میں یکم فروری سے 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1937742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha