20 جنوری، 2026، 12:16 AM

یورپ اپنی توجہ یوکرین پر فوکس کریں، گرین لینڈ پر نہیں، ٹرمپ

یورپ اپنی توجہ یوکرین پر فوکس کریں، گرین لینڈ پر نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے یورپی ممالک سے کہا: آپ کا فوکس یوکرین پر ہونا چاہیے، گرین لینڈ پر نہیں!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی ٹی وی نیٹ ورک کے خبرنگار نے گرین لینڈ پر قبضے کے لیے طاقت کے استعمال کے بارے میں سوال کیا تو کہا: اس بارے میں کوئی رائے نہیں دوں گا۔ 

لیکن امریکی صدر نے یورپی ممالک کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو گرین لینڈ کی بجائے روس _ یوکرین جنگ پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے این بی سی کو بتایا کہ اگر گرین لینڈ کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے، تو میں یورپی ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی کہا تھا کہ گرین لینڈ کے خلاف ٹیرف یکم جون سے 25 فیصد تک بڑھا دیے جائیں گے۔

News ID 1937769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha