5 جون، 2024، 8:48 AM

امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافی کے باوجود جوہری معاہدہ اب بھی معتبر ہے، ایران، چین اور روس کا بیان

امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافی کے باوجود جوہری معاہدہ اب بھی معتبر ہے، ایران، چین اور روس کا بیان

ایران، روس اور چین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافی کی باوجود ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اب بھی قابل اعتبار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران، چین اور روس نے بدھ کی صبح ایک مشترکہ بیان میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی پابندی پر تاکید کی ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے مندرجات اب بھی معتبر ہیں۔ تینوں ممالک نے اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی ہے اور اپنے وعدے کے اب بھی پابند ہیں۔

تہران، ماسکو اور بیجنگ نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا ہے کہ معاہدے کو دوبارہ احیاء کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی لیکن امریکہ اور یورپی ممالک نے اپنا راستہ جدا کرلیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک کو معاہدے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا چاہئے۔

News ID 1924503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha