21 اگست، 2020، 6:50 PM

امریکہ اپنے غیر قانونی اور ناجائزہ مطالبات تک کبھی نہیں پہنچ پائےگا

امریکہ اپنے غیر قانونی اور  ناجائزہ مطالبات تک کبھی نہیں پہنچ پائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ میں اپنے غیر قانونی اور ناجائزہ مطالبات تک کبھی نہیں پہنچ پائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے معاندانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ میں اپنے ناجائزہ مطالبات تک کبھی نہیں پہنچ پائےگا۔ کیونکہ امریکی اقدامات غیر قانونی ، ناجائزہ اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے منافی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری ایران کے خلاف امریکہ کے ناجائز اقدامات سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوچکا ہے اور اب وہ اس معاہدہ کا رکن نہیں ہے۔ سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکی کوشش ناجائز اور غیر قانونی ہے ۔ ایران کے خلاف امریکی اقدامات سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے بالکل خلاف ہیں۔ امریکہ عالمی اداروں کو اپنا بازیچہ بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن عالمی برادری اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دےگی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ چین ، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے رکن ممالک  ہیں اور مذکورہ ممالک امریکی اقدامات کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور وہ امریکہ کی کسی صورت میں حمایت نہیں کریں گے ، کیونکہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کررہے ہیں جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے اور وہ اس معاہدے سے دو سال قبل خارج بھی ہوچکا ہے  ۔ ایران کے خلاف امریکی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوجائیں گی ۔

News ID 1902426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha