مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان نے عالمی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا عندیہ دیا ہے تاہم مغربی ممالک کا رویہ ان کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے رویے کی وجہ سے جوہری معاہدہ کامیاب نہ ہوسکا۔
رومن استینوف نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے داخلی معاملات کو مدنظر نہیں رکھنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ جوہری معاہدہ تہران کے اقدامات سے زیادہ مغربی ممالک کے رویے پر انحصار کرتا ہے۔
روسی سفارت کار نے کہا کہ ایران، روس اور چین نے متعدد مرتبہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر آمادگی ظاہر کی لیکن مغربی ممالک نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ امریکی حکام نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ایران میں انتخابات کے بعد آنے والی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ