حکومت پاکستان کی جانب سے عراق جانے والے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایران ،عراق حکام سے مشاورت کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق عراق سے ایران جانے کے خواہشمند زائرین کو پاکستان سے ایران کا ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایران ،عراق حکام سے مشاورت کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں،فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین اسی راستے سے وطن واپس آئیں گے ۔عراق سے ایران جانے کے خواہشمند زائرین سفر سے قبل اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ سے ویزہ حاصل کریں۔

ترجمان کے مطابق عراق کے راستے ایران جانے کیلئے پاکستان میں ایرانی سفارتخانے سے ویزہ لینا ضروری ہو گا۔ کسی دوسرے ملک پہنچ کر تیسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہو گا۔

News Code 1914267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha