پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی مشترکہ مسئلہ ہے، ایران

ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کہا کہ جانبحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دونوں ممالک دہشتگردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کہا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 4 جوان جانبحق ہوئے، ایرانی سفارت خانہ جانبحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ دکھ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں۔ 

News Code 1914274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha