مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم آج پیر کی سہ پہر لبنان کے مقامی وقت کے مطابق تین بج کر تیس منٹ پر ایک تقریب سے خطاب کریں گے جو ممتاز شہدائے مزاحمت کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ تقریب ان نمایاں شہداء کی یاد میں منعقد ہو رہی ہے جن میں سید عباس الموسوی، شیخ راغب حرب اور عماد مغنیہ شامل ہیں۔
تقریب جنوبی بیروت کے علاقے میں واقع سید الشہداء کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ نبی شیت اور جبشیت میں بھی اجتماعات ہوں گے جبکہ طیردبا میں حاج عماد مغنیہ کمپلیکس میں بھی اسی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ