16 فروری، 2026، 12:05 PM

کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں، ایران کی شدید مذمت

کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں، ایران کی شدید مذمت

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کیوبا کے اقتصادی محاصرے کو غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے امریکہ کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کیوبا کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں اور دباؤ میں اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نہوں نے کیوبا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں غیر انسانی اور غیر قانونی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے گزشتہ 64 برس سے جاری اقتصادی محاصرہ کیوبا کے لیے وسیع انسانی اور مادی نقصانات کا سبب بنا ہے اور اس کے نتیجے میں کیوبن عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کیوبا کے خلاف اقتصادی پابندیاں اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں بالخصوص حق خودارادیت، قومی خودمختاری کے احترام اور دیگر ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول کے منافی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ان اصولوں اور قوانین کی مسلسل اور منظم خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

News ID 1938090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha