مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع سلطنت عمان کے سفارت خانے میں منعقد ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں انجام پائیں گے اور دونوں ممالک کے نمائندے براہ راست نشست کے بجائے بالواسطہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ منگل کے روز کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، جہاں جوہری عدم پھیلاؤ اور علاقائی سلامتی جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
مزید برآں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی جانب سے بارہا ملاقات کی درخواست کے پیش نظر وزیر خارجہ اور گروسی کے درمیان ممکنہ ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ