16 فروری، 2026، 11:16 AM

عراق؛ حشد الشعبی کی بڑی کارروائی، داعش کے خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق؛ حشد الشعبی کی بڑی کارروائی، داعش کے خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق کے صوبہ الانبار میں سکیورٹی کارروائی کے دوران حشد الشعبی نے داعش کے چار خفیہ زیر زمین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ الانبار کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے کے مغربی علاقوں میں ایک اچانک کارروائی کے دوران داعش کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ زیر زمین ٹھکانے داعش کے عناصر کے چھپنے اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب سکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی کہ الانبار کے صحرائی علاقوں میں داعش نے خفیہ سرنگیں قائم کر رکھی ہے۔

News ID 1938089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha