15 فروری، 2026، 10:55 PM

افغانستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا

افغانستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا

افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ کابل اپنی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز سابق سوویت یونین کی سرخ فوج کی افغانستان سے شکست اور انخلا کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا محمد یعقوب مجاہد نے ہمسایہ ممالک کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔

ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ ہم تمام ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان کی کسی کے خلاف کوئی بری نیت نہیں ہے اور نہ ہی ہم اپنی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال ہونے دیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان دیگر ممالک کے خلاف ممکنہ خطرات کو قابو میں رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ افغانستان ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یہ بات چیت باہمی احترام اور قومی مفادات کی بنیاد پر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے احکامات قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے ماضی میں افغانستان پر حملہ کیا یا اسے زیرِ قبضہ رکھا، ان سے بھی تعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن یہ تعلقات افغانستان کے قومی مفادات کے مطابق ہوں گے اور ایک نئے باب کا آغاز کیا جانا چاہیے۔

News ID 1938085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha