مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے حولا میں ایک اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔
المیادین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حاصبیا العرقوب کی فضائی حدود میں وسیع پروازیں کیں۔
اسی دوران لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گشتی دستے نے اقوام متحدہ کی متعین کردہ سرحدی حد بلیو لائن کو عبور کرتے ہوئے لبنانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ دو فوجی گاڑیاں لبنانی حدود میں آئیں اور اسرائیلی اہلکار میس الجبل کے جنوب مشرق میں واقع الجدار–درب الحورات کے مقام پر اتر کر کچھ دیر تک گشت کرتے رہے۔
آپ کا تبصرہ