15 فروری، 2026، 6:53 PM

خطہ بارود کے ڈھیر پر، عراق کو جنگ سے بچانا ہوگا، عراقی وزیر خارجہ

خطہ بارود کے ڈھیر پر، عراق کو جنگ سے بچانا ہوگا، عراقی وزیر خارجہ

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عراق کسی نئی جنگ میں نہ الجھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال خطرناک ہے، عراق اسی خطے کا حصہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عراق جنگ میں ملوث نہ ہو کیونکہ پورا خطہ خطرات سے گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں زیر حراست داعش قیدیوں کو عراق منتقل کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ خدشہ تھا کہ وہ فرار ہو سکتے ہیں اور عراق کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

عراقی وزیر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 5714 داعش قیدی عراق منتقل کیے جا چکے ہیں جن میں سے 470 عراقی شہری ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک کے باشندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ مسلسل رابطہ جاری ہے تاکہ وہ اپنے داعش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو واپس لے جائیں، تاہم یہ عمل طویل اور پیچیدہ ہے۔

کرد جماعت کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے اس سینئر رہنما نے بتایا کہ 11 فروری کو مسعود بارزانی اور بافل طالبانی کے درمیان ملاقات ہوئی، تاہم اس میں عراقی صدر کے عہدے پر بات نہیں ہوئی اور اب تک دونوں فریق کسی مشترکہ امیدوار پر متفق نہیں ہو سکے۔

انہوں نے اگلے ہفتے دونوں بڑی کرد جماعتوں کے وفود کی ممکنہ ملاقات سے متعلق سوال پر کہا کہ ملاقات بہتر ہوگی، اگر اتفاق ہو جائے تو اچھا ہے، بصورت دیگر دونوں جماعتیں الگ الگ امیدواروں کے ساتھ پارلیمان میں جائیں گی، جو کردوں کے مفاد میں نہیں کیونکہ جتنے زیادہ متحد ہوں گے بغداد میں ان کا اثر و رسوخ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

فواد حسین نے میونخ کانفرنس سے عالمی برادری کے لیے عراق کا پیغام بیان کرتے ہوئے کہا کہ عراق مستحکم ہے لیکن خطے کی صورتحال نہایت خطرناک ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ عراق کسی جنگ میں الجھے۔

News ID 1938078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha