23 دسمبر، 2025، 4:13 PM

اسرائیل کی کھلی جارحیت؛ صیدا میں لبنانی فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک فوجی اہلکار شہید

اسرائیل کی کھلی جارحیت؛ صیدا میں لبنانی فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک فوجی اہلکار شہید

لبنانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی شہر صیدا کے علاقے قنیطرہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ان کا ایک فوجی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے میں حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز صیدا کے علاقے قنیطرہ میں ایک گاڑی پر صہیونی ریاست کے حملے کے دوران ان کا ایک فوجی اہلکار شہید ہو گیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے آج دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اس حملے میں حزب اللہ کے تین ارکان کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل نے مزید دعویٰ کیا کہ ان افراد میں سے ایک شخص لبنانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ میں بھی خدمات انجام دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ لبنانی فوج کے مطابق، اسرائیل نے لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک سینکڑوں مرتبہ ملک کے مختلف علاقوں پر گولہ باری اور حملے کیے ہیں۔

یہ حملے حزب اللہ کی سرگرمیوں کے بہانے کیے جا رہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ سے وابستہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے ان دعووں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

News ID 1937259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha