23 دسمبر، 2025، 8:25 PM

امریکی فوج کو اڈے دینے پر سخت ردعمل دکھایا جائے گا، وینزویلا کی ٹرینیڈاد کو وارننگ

امریکی فوج کو اڈے دینے پر سخت ردعمل دکھایا جائے گا، وینزویلا کی ٹرینیڈاد کو وارننگ

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کو وینزویلا کے خلاف اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تو کراکس اس کا سخت جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے وزیر داخلہ دیوسدادو کابلو نے کہا ہے کہ اگر ٹرینیڈاڈ اپنی سرزمین کو وینزویلا پر حملے کے لیے امریکہ کے حوالے کرتا ہے تو ہم اس کے خلاف ردعمل دیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومتِ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں وہ امریکی فوجی طیاروں کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔

News ID 1937263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha