23 دسمبر، 2025، 8:46 PM

ایران اور آذربائجان کے سربراہان مملکت کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران اور آذربائجان کے سربراہان مملکت کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر پزشکیان نے آذربائجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور آذربائیجان کے صدر الهام علی‌اف نے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر مسعود پزشکیان نے الهام علی‌اف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور صدارت کے فرائض میں کامیابی اور اچھی صحت کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فون پر مستقبل میں منصوبہ بندی کے ساتھ تعلقات اور دوستانہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔

News ID 1937264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha