10 جولائی، 2024، 7:42 PM

وینزویلا اور ایران کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

وینزویلا اور ایران کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

وینزویلا کے صدر نے ایران کے نو منتخـب صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اس ٹیلی فونی گفتگو میں وینزویلا کے صدر مادورو اور ایران کے نو منتخـب صدر پزشکیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس گفتگو میں فریقین نے اعلی سطح کا اجلاس تشکیل دیئے جانے سے بھی اتفاق کیا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے وینزویلا کے صدر اور ایران کے نو منتخـب صدر کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کے بارے میں اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ نکولس مادورو اور مسعود پزشکیان نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کی ماہیت کی تصدیق کی ہے۔

وینزویلا کے صدر مادورو نے بھی اپنے ایک ایکس پیغام میں ایران اور وینزوئیلا کے برادرانہ تعلقات کی تقویت کی اہمیت اور دوستی و تعاون پر تاکید کی اوراپنے ملک کو ایران کے لئے قابل اعتماد ہونے پر زور دیا۔

وینزویلا کی حکومت نے ہفتے کو ایک بیان میں ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی تھی۔

News ID 1925329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha