مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے اور دنیا کو درپیش صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کے تسلسل پر زور دیا اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر باہمی ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے مسلسل رابطے اور مشاورت نہایت اہم ہیں۔
آپ کا تبصرہ